واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کو وائٹ ہائوس نے ”دی پیس پریذیڈنٹ” قرار دے دیا۔ وائٹ ہائوس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے آفیشل اکائونٹ پر ٹرمپ کی تصویر شیئر کی،کیپشن میں صدر ٹرمپ کیلئے ”دی پیس پریذیڈنٹ” کے الفاظ استعمال کئے۔ واضح رہے صدر ٹرمپ7 جنگیں رکوانے کے دعویدار اور اس بنیاد پر نوبیل انعام برائے امن کے خواہاں ہیں، تاہم تجریہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کو یہ انعام ملنے کے امکانات کم ہیں۔









