ٹیچرز ، طلبا میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول ، یونیورسٹیز کا چھٹیوں کا اعلان

0
221

سکارڈیلے سکول نے 18مارچ،بریلرلے سکول نے 30مارچ تک چھٹیاں دے دیں

نیویارک (پاکستان نیوز) مڈل کلاس کی ٹیچر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ویسٹ چیسٹر ڈسٹرکٹ کے سکارڈیلے سکول نے 18مارچ تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے تاکہ دیگر طلباکو اس مہلک مرض سے بچاﺅ میں مدد مل سکے ، اسی طرح منہاٹن کے اپر ایسٹ سائیڈ سکول بریلرلے نے بھی ایک طالب علم میں کوروناوائرس کی شکایت پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اب کلاسز کا دوبارہ آغاز 30مارچ کے بعد کیا جائے گا ، اسی طرح کولمبیا یونیورسٹی نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر دو روزہ کلاسز کو منسوخ کر دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here