پیٹرول قیمتوں میں کمی کیلئے ملکی ذخائر سے یومیہ 1 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں آئیگا

0
127

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)صدر جو بائیڈن نے گیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملکی ذخائر سے روزانہ ایک ملین بیرل تیل مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا ہے، وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکہ گیس کی قیمتوں میں کمی اور ملک بھر میں مہنگائی سے لڑنے میں مدد کے لیے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ جاری کرے گا۔صدر جو بائیڈن اگلے چھ مہینوں کے لئے ملک کے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ ملکی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، وائٹ ہاؤس نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ دنیا میں اس لمبے عرصے تک 1 ملین یومیہ کی شرح سے تیل کے ذخائر کی رسائی نہیں ہوئی۔انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ حکومتی اقدام کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ آئل مئی کے لیے 4 فیصد گر کر 108.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یو ایس کروڈ آئل 4.7 فیصد کم ہوکر 102.84 ڈالر پر آگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here