کورونا سے نیویارک سب سے زیادہ متاثر بے روزگاری کی شرح 8.4فیصد رہی

0
136

نیویارک (پاکستان نیوز) معروف ادارے ویلٹ ہب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے دوران نیویارک کا شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں بے روزگاری کی شرح 8.4 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ، ادارے کی جانب سے ملک کی 50 ریاستوں میں مالی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ، بینکوں سے جڑے افراد کی کثیر تعداد بینک کرپٹ ہو گئی جبکہ اکثریت لون کی رقم واپس کرنے میں قاصر ہونے کے باعث بھاری نقصان اٹھا رہی ہے ، کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد حکومتی اور بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ اکثریت بے روزگاری کا شکار ہے اور ایسے افراد جن کا اپنا کاروبار تھا وہ بھی بینکوں کی امداد کے منتظر ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here