نیویارک (پاکستان نیوز)کوروناوائرس کی وجہ سے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کی تعداد میں 1لاکھ 30ہزار تک کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 81 ہزار رہ گئی ہے ، گزشتہ ہفتے کورونا شروع ہونے کے بعد دوسری مرتبہ حکومت نے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کی تعداد دس لاکھ سے کم بتائی ہے اور اس میں 1لاکھ 30 ہزار تک کمی واقع ہوئی ہے ، ماہرین کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد ملازمتوں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن تاحال مارکیٹ کرائسز کا شکار ہے ، ایم ایف یو جی یونین بینک کے چیف فنانشل اکانومسٹ کرس روپکے نے بتایا کہ ملازمتوں کی بحالی ہو رہی ہے لیکن ابھی صورتحال کافی خراب ہے اور اس کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔کورونا وائرس شروع ہونے سے اب تک چھ کروڑ سے زائد افراد بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کر چکے ہیں جوکہ ملک کی مجموعی ورک فورس کا 37 فیصد حصہ ہے ، اس سے قبل تاریخ میں سب سے زیادہ بے روزگاری 1982میں چھ لاکھ پچانوے ہزار ریکارڈ کی گئی تھی ۔