نیویارک میں فائرنگ واقعات بڑھنے لگے؛ میئر کی ہالی ووڈ تقریبات میں شرکت

0
200

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں ایک طرف فائرنگ واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، گن وائلنس خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف میئر نیویارک ایرک ایڈمز ہالی ووڈ تقریبات میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، فائرنگ کے واقعہ کے روز بھی میئر نیویارک ایرک ایڈمز نے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھری اور ہالی ووڈ تقریب میں شرکت کے موقع پر فنکاروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے ، ہالی ووڈ تقریب میں میئر ایرک ایڈمز کے ساتھ پیرس ہلٹن، کیسی ایفلیک، کیٹ ہڈسن، گولڈی ہان، ، سپورٹس ایجنٹ رچ پال، پروڈیوسر جان گولڈ وین، بزنس مین جیف کلین، کرس جینر کے بوائے فرینڈ کوری گیمبل، اور بہاماس میں سابق سفیر جیسے ٹاپ موورز، نکول اوونت اور دیگر شخصیات کو بھی دیکھا گیا، اس موقع پر پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here