بائیڈن کے آتے ہی غربت میں کمی ،تاجروں کو مالی فوائد ملے، سروے

0
521

(سائمن ٹیمپلر جرمنی کے معروف مصنف اور کالم نگار ہیں )
واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں شہریوں پر ڈالرز کی بارش ، بے روزگاری میں تیزی سے کمی ، چھوٹے کاروباری حضرات کو مالی فوائد میں اضافہ ہونے لگا ، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 1.9 ٹریلین کے بڑے امدادی پیکج سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر امریکی شہری ریلیف حاصل کریں گے جس کے متعلق جوبائیڈن نے بیان دیا ہے کہ اس امدادی پیکج کی مدد سے ہم کورونا وائرس کو شکست دیتے ہوئے ملک کو بحالی کی پٹڑی پر ڈال سکتے ہیں ، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ریلیف بل سے ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی جبکہ سطح غربت پر زندگی گزارنے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔پاورٹی اینڈ ان ایکویلٹی جارج ٹاﺅن سینٹر کے نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر دتا گپتا نے کہا کہ سینیٹرز نے ایک ہی پیکج کے تحت درجنوں مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ خوش آئند عمل ہے ۔فیڈرل بجٹ کمیٹی کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران ریلیف بل کے تحت حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور ورکرز کے لیے مجموعی طور پر 2.2 ٹریلین ڈالر کے بجٹ منظور کیے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here