ضرورت پڑنے پر مزید چارٹرڈ پروازیں چلائی جا سکتی ہیں ، ابھی تک تمام مسافروںکی منتقلی ہو چکی ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) پی آئی اے کی چوتھی چارٹرڈ پرواز نیوجرسی سے مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی چوتھی چارٹرڈ پرواز 250سے زائد مسافروں کو نیوجرسی سے لے کر لاہور کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی ہے ، امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید مسافروں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے مزید پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، تاحال تمام خواہشمند مسافروں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تین پروازوں کے ذریعے 700سے زائد پاکستانی شہریوں کو وطن واپس پہنچایا گیا ہے ۔