ڈر ہے انتخابات میں شکست پر ٹرمپ وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے انکار نہ کر دیں :برنی

0
150

نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں صدر ٹرمپ الیکشن میں شکست کے بعد وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے انکار ہی نہ کر دیں ، امریکی ٹی وی چینل ایم ایس این بی سی کے میزبان میڈوز کو انٹرویو کے دوران برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرتے ہیں اور مجھے خوف ہے کہ الیکشن میں شکست پر بھی وہ وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے انکار ہی نہ کر دیں ۔انھوں نے کہا کہ متعدد سروے اور پولز کے دوران بھی میری ٹرمپ پر سبقت رہی لیکن ٹرمپ نے کبھی بھی اس کو میڈیا کے سامنے تسلیم نہیں کیا ہے ، اس پر میڈوز نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وہ ہاریں گے اور اگر وہ ہار گئے تو وہ سمجھیں گے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے انکار کر دیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here