لاہور(پاکستان نیوز)پاکستان نیوزٹورنٹو کے بیورو چیف محمد مدثر نے پاکستان میں منعقد ہونیوالی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہیل چیئر ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کا فائنل میچ پشاور کے کھلاڑی الطاف سے ہوا جو گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں گولڈ میڈل جیت رہے تھے۔ فائنل میچ میں محمد مدثر نے اپنے تجربہ کی بناءپر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ فائنل میچ میں انہوں نے 3 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس ، جبکہ دوسرے سیٹ میں 0 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔ پاکستان کے قومی کھیلوں میں پنجاب نے یہ فتح 22 سال بعد حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ محمد مدثر کینیڈا میں گذشتہ سات سالوں سے گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی کینیڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی دیگر ممالک میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فتح حاصل کر چکے ہیں۔