اومیکرون :ایرک ایڈمز نے بروکلین کی افتتاحی تقریب ملتوی کر دی

0
167

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز نے اومیکرون کیسز میں اضافے کے خدشہ کے پیش نظر بروکلین کے کنگز تھیٹر میں ہونے والی افتتاحی تقریب کو ملتوی کر دیا، سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر اور پبلک ایڈووکیٹ جمانے ولیمز نے انکشاف کیا کہ افتتاحی تقریب کا انعقاد متبادل دنوں میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا ، مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ہم اپنے پیاروں، ساتھیوں، اور نیویارک کے خیر خواہوں کے ساتھ ذاتی طور پر اکٹھے ہونے کے منتظر ہیں کہ وہ اس عظیم جمہوری روایت کا احترام کریں، اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اسے ممکن بنایا، آنے والے ہفتوں میں ایک محفوظ وقت پر اس تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور حفاظت کو پہلے آنا چاہئے، ہم نیو یارک کے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے، حوصلہ افزائی کرنے اور ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ اس وبائی مرض سے نکلنے کا ہمارا راستہ ہے، اور ہم مل کر اس سے نکلیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here