نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے پانچ بوروز میں ہونے والے گیمز کے دوران ایتھلیٹس کو کرونا ویکسین کے بغیر ہی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں میئر ایرک ایڈمز جلد باقاعدہ اعلان بھی کریں گے ، پولیٹیکو کے مطابق ایرک ایڈمز نے اپنے سابقہ بیان میں کہا تھا کہ کاروباری مراکز میں ویکسین مینڈیٹ کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ کھیلوں میں میدان میں حال ہی میں ہونے والے پانچ بوروز کے مقابلوں میں ایتھلیٹس کو اجازت ہوگی کہ وہ بغیر ویکسین کے بھی کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے، پہلی گیمز کا انعقاد ارونگ بارکلیز سنٹر میں ہو گا ، اوپنر میچ 15 اپریل کو ایریزونا ڈائمنڈ بیکس کے خلاف کھیلا جائیگا اور یانکیز اپنا پہلا میچ 7 اپریل کو بوسٹن ریڈ سوکس کے خلاف برونکس میں کھیلیں گے۔