کیون شکیل کو پاکستانی/ مسلم /لاطینی کمیونٹی کی بھرپور حمایت حاصل

0
575

نیویارک (پاکستان نیوز) ڈسٹرکٹ چار سے کانگریس کی سیٹ کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کرنیوالے نوجوان پاکستانی کیون شکیل کو نہ صرف پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی بھرپور حمایت حاصل بلکہ انہیں ہسپانوی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔انہوں نے پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے مقامی علاقوں میں تبدیلی نہیں کر سکتے تو وفاقی یا قومی سطح پر نظام کو ٹھیک کرنے کے قابل نہیں ہوں گے ، اس لیے بڑے پیمانے پر تبدیلی کیلئے ہمیں چھوٹی تبدیلیوں پر غور کرنا ہوگا۔ کیون شکیل کے ساتھ کیتھلین رائس نے بھی ڈسٹرکٹ چار کیلئے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے ،مجموعی طور پر چار امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے کیون شکیل واحد امیدوار ہیں جوکہ اس میدان میں پہلی مرتبہ نبرد آزما ہیں۔واضح رہے کہ نوجوا ن پاکستانی کیون شکیل نے ڈسٹرکٹ چار سے کانگریس کی سیٹ کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، کیون شکیل کی والدہ پاکستانی امریکن ہونے کے ساتھ لاطینی بھی ہیں اور ان کو لاطینی زبان پر عبور حاصل ہے، کیون شکیل سپینش کمیونٹی میں بھی نمایاں مقبولیت رکھتے ہیں ، مقامی سروے کے مطابق ہسپانوی کمیونٹی نے کیون شکیل کے لیے حمایت دکھائی تو وہ انتخابات میں بآسانی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، گزشتہ ہفتے کیون شکیل کی جانب سے Meet and Greet تقریب کے دوران جنوبی ایشیائی کمیونٹی نے بھی ان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تھا، جس میں بھارتی ، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹی نے کیون شکیل کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا، کمیونٹی کی اسی طرح حمایت جاری رہی تو کیون شکیل انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here