کراچی(پاکستان نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںگزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میںسونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قدر گھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت170.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت کم ہو کر171روپے ہو گئی ۔ادھرآل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا150روپے سستا ہو کرایک لاکھ17ہزار650روپے ہو گیا۔