نیویارک (پاکستان نیوز) سابق صدر دونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ری پبلیکن کی کیرولائن لیووٹ نے جی او پی پرائمری الیکشن میں میدان مار لیا، کیرولائن نیو ہیمشائر سے کانگریس میں منتخب ہونے والی کم ترین خاتون امیدوار بن گئی ہیں، کیرولائن سیاست میں نئی نہیں ہیں بلکہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس ذمہ داریوں کے ساتھ نمائندہ الیزسٹیفناک کے ساتھ بھی مختلف امور پر ذمہ داریاں انجام دیتی رہی ہیں، لیویٹ نے بتایا کہ ایک سال پہلے کی بات ہے جب میرے پاس انتخابی مہم چلانے کے لیے رقم بھی نہیں تھی، اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا، لوگوں کی جانب سے لیویٹ کی کم عمری پر اعتراض اور تنقید کے باوجود لیویٹ نے اپنی کم عمری کو اپنی کامیابی بنایا ہے۔