امریکہ: افغانیوں کیلئے خصوصی ویزے

0
156

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکی افواج اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ منسلک افغان شہریوں کو امریکہ خصوصی امیگریشن ویزے جاری کرنے کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانہ ایک مرتبہ پھر افغان شہریوں کے لیے خصوصی ویزہ سروس بحال کر رہا ہے۔ یہ سہولت صرف ان افغان شہریوں کو حاصل ہے جو افغانستان میں تعینات امریکی فوج یا پھر وہاں پر قائم امریکی سرکاری اداروں کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ افغانوں کے لیے خصوصی ویزہ کی سہولت گذشتہ مارچ میں عالمی وبا کے بعد معطل کر دی گئی تھی۔ عرب نیوز نے افغانستان میں تعینات امریکی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’فروری کے شروع میں ویزے دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔‘

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here