ڈاکٹر ریاض کے جواں سال بیٹے اعظم کورونا وائرس سے چل بسے

0
126

اللہ تبارک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے

نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس سے پاکستانی کمیونٹی میں ہلاکتوں کا سلسلہ اب تک نہ رک سکا ، پاکستانی کالونی جرسی سٹی کے ڈاکٹر ریاض کے جواں سال صاحبزادے اعظم ریاض جمعہ کے روز کورونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، اللہ تبارک انکی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین،واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 78روزہ طویل لاک ڈاﺅن کے بعد نیویارک سمیت ملک بھر کے لاک ڈاﺅن میں نرمی کر دی گئی ہے لیکن تاحال مہلک وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here