عمران خان کے 6معاون خصوصی دوہری شہریت کے حامل نکلے

0
140

اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی اور6 مشیروں کے اثاثوں اور شہریت کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ،وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں سے چھ دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ کوئی بھی مشیر غیرملکی شہریت کا حامل نہیں۔ تمام معاونین خصوصی کے اثاثہ جات اور شہریت کی تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر ،پٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابر امریکی شہریت ، معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری برطانوی شہریت ،ندیم افضل چن کینیڈا کی شہریت کے حامل ہیں ۔ معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی کینیڈا کی شہری ہیں ، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد سید قاسم بھی امریکی شہریت کے حامل ہیں۔معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ روپے،معاون خصوصی برائے احتساب اور وزیر مملکت داخلہ شہزاد اکبر کے اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ،معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے،مشیر خزانہ عبد الحفیظ نے 13 کروڑ 50 لاکھ کا بنک بیلنس ظاہر کیا ہے ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د ایک ارب 35 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔امریکی گرین کارڈ ہولڈ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل 11 کروڑ 85 لاکھ سےزائد اثاثوں کے مالک ہیں۔مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اہلیہ کے نام 50 لاکھ کی سرمایہ کاری شیئرز کی مد میں کر رکھی ہے۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان وراثتی طور پر حاصل کی گئی ساڑھے 16 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی کے شہزاد سید قاسم کے امریکا میں بینک اکاونٹس میں 21 لاکھ ڈالر کی اور دبئی کے بینک اکاونٹس میں 18 لاکھ درہم کی رقم موجود ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 3 لاکھ روپے ہے معاون خصوصی کے پاس 2 کروڑ روپے مالیت کا گھر اور 3 کروڑ کے پلاٹس بھی ہیں ، مشیر برائےامور نوجواناں عثمان ڈار 6 کروڑ 18 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔معاون خصوصی اور احساس پروگرام کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے اکاو¿نٹس میں ایک کروڑ 48 لاکھ روپے ہیں ، معاون خصوصی برائے پانی وی بجلی، پیٹرولیم و قدرتی ذرائع برائے بلوچستان یار محمد رند کے اثاثوں کی مالیت 81 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے۔یار محمد رند 640 تولہ سونے کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور دیگر مقامات پر زرعی اراضی کے مالک ہیں۔ معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور، علی نواز اعوان 13 کروڑ 48 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین مجموعی طور پر 29 کروڑ 42 لاکھ 22 ہزار کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here