”کوپو“ کیلٹل پاکستان بروکلین کے مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم

0
170

ہر ہفتے میں دو مرتبہ مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا جاتا ہے ، احتجاج جمہوری حق ہے لیکن لوٹ مارنہیں ہونی چاہئے،بورو صدر کی گفتگو

نیویارک(پاکستان نیوز)لٹل پاکستان بروکلین میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن(کوپو) کے زیراہتمام گزشتہ عرصے سے مستحقین نیویارکرزمیںاشیاءخوردونوش کی فوڈپینڈی کے ذریعہ تقسیم کا عمل جاری ہے خصوصاً گزشتہ چار ماہ سے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پیدا ہونےوالی معاشی مشکلات کے شکار لوگوں کی ضروریات کے بڑھ جانے کی وجہ سے(کوپو) نے فوڈ کی تقسیم کا عمل بڑھا دیا ہے۔اب تک ہزاروں افراد کو ہر ہفتہ میں دو مرتبہ اشیاءفوڈ کی تقسیم کی جاتی ہے، اس طرح تقسیم کا عمل جاری وساری ہے۔گزشتہ جمعہ کو(کوپو)کی فوڈ پینٹری میں سینکڑوں کی تعداد میں ضرورت مندوں نے لائن بنا کر فوڈ وصول کیا۔(کوپو) کا آفس جوکہ مکی مسجد کے ساتھ اور مین کونی آئی لینڈ پر واقع ہے ،ضرورت مندوں کو فوڈ کی تقسیم کی گئی اس کام کو(کوپو) کے صدر محمد رضوی ،ان کے ساتھی ، ٹیم اراکین اور رضاکاروں نے کامیاب بنایا۔ تمام ضرورت مندوں نے راشن وصول کیا۔اس موقع پر بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈم، کمیونٹی بورڈ14کے چیئرمین ایڈپاول کے علاوہ کئی اہم سٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی اور مفت راشن کی تقسیم میں ہاتھ بٹایا۔اس موقع پر بورو صدر ایرک ایڈم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (کوپو)کا ادارہ اس برُے وقت میں کمیونٹی کیلئے اہم رول ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ(کوپو) کے صدر محمد رضوی حسین لگن ومحنت سے اپنے رضاکاروں کے ساتھ ہزاروں مستحقین کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان نیوز کے احتجاج وپبلک لوٹنگ کے بارے میں سوال کے جواب میں بتایا کہ کسی بھی ناپسند بات پر احتجاج کرنا ایک جمہوری عمل ہے لیکن لوٹ مار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ہزاروں افراد جو لائن میں کھڑے فوڈ کا انتظار کر رہے تھے ،اپنے طریقہ پر فوڈ تقسیم کیا۔انہوں نے(کوپو) کے رضا کاروں کی خوب تعریف کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here