بعض اوقات محسوس ہوتا ہے کہ حجاب دیکھ کر اسلام مخالف جذبات کااظہار کیا جاتا ہے
تل ابیب (پاکستان نیوز) اسرائیل میں مسلم خاتون سیاستدان ایمان یاسین خاطب رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئیں، وہ ایسی پہلی خاتون ہونگی جو پارلیمنٹ میں حجاب پہنیں گی۔ ایمان کا تعلق ناصرہ شہر کے مضافاتی قصبے الجلیل سے ہے اور وہ پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحادکا حصہ ہیں۔ایمان نے حجاب سے متعلق سوال پر کہا کہ بعض اوقات محسوس ہوتا ہے کہ حجاب دیکھ کر اسلام مخالف جذبات کااظہار کیا جاتا ہے ،حجاب کے باعث مجھے بہت مشکلات پیش آئیں، میں لوگوں سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ حجاب سے اوپر اٹھ کر دیکھیں،حجاب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ کے اندر معاشرے اور اپنی کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے کا جذبہ اور صلاحیت ہے یا نہیں۔