لارڈز(پاکستان نیوز) بنگلہ دیشی فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے باﺅلر بن گئے، انہوں نے جمعہ کو پاکستان کےخلاف میچ میں امام الحق اور حارث سہیل کو آﺅٹ کر کے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے 54میچز میں کارنامہ انجام دے کر سابق کیوی باﺅلر شین بانڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔