واشنگٹن(پاکستان نیوز) نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں کے احتجاج کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس میں اصلاحات کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے ایک بل پر دستخط کر دیے ہیں، اصلاحات کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی جائیں گی، امریکہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے نسلی پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے ، امریکہ کو ہلا دینے والے ان مظاہروں کی وجہ ایک افریقی نڑاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں پر تشدد موت بنی۔