پاکستان میں 22 لاکھ اموات کا خدشہ

0
153

لندن (پاکستان نیوز) عوام کی غیرسنجیدگی اور بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لئے ،سختی نہ کرنے کی صورت میں عالمی وبا سے پاکستان میں 22 لاکھ سے زائد اموات اور تقریباً ایک کروڑ 35 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امپیریل کالج لندن کی تازہ تحقیق نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، کالج کے دستیاب ڈیٹا کی مدد سے لگائے گئے اندازے کے مطابق پاکستان میں 10 اگست کو کورونا وبا اپنے عروج پرہو گی اور تقریباً 79 ہزار اموات ہوں گی۔ تحقیق کے مطابق اگر پاکستان نے 27فروری سے 11جولائی تک یعنی 135دن، 32فیصد لاک ڈاو¿ن کرتا ہے تو 4اگست کو وبا اپنے عروج پر ہو گی اور لگ بھگ ایک کروڑ 35لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہونگے۔10 اگست کے بعد وبا میں کمی ا?نا شروع ہو گی اور جنوری 2021 میں وبا کا خاتمہ ہوگا،اگر لاک ڈاو¿ن ہوتا ہے تو 26 جنوری 2021 تک 21 لاکھ سے زائد اموات ہونگی، اگر لاک ڈاو¿ن نہیں کیا جاتا تو اگلے سال 26جنوری تک 22لاکھ سے زائد اموات ہونگی، تاہم اگر پاکستان میں فوری لاک ڈاو¿ن کر دیا جاتا تو اس عرصے میں 10 ہزار 200 اموات ہوتیں۔ علاوہ ازیں اسی تحقیق میں بتایا گیا کہ بھارت میں لاک ڈاو¿ن کے بغیر 25جنوری 2021 تک ایک کروڑ 42 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو سکتے ہیں جبکہ اگرلاک ڈاو¿ن کیا جاتا ہے تو ایک کروڑ 36 لاکھ افراد ہلاک ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here