نیویارک (پاکستان نیوز) دو مسلمان کزنوں نے پولیس کو سب وے شوٹنگ کے مبینہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرکے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے، تفصیلات کے مطابق مسلم کزن زیک طہان اور فرینک آرجیمز نے میکڈونلڈ میں بیٹھے ایک مشتبہ شخص پر نظر دوڑائی تو ان کو مشکوک معلوم ہوا جس کے متعلق دونوں نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی پولیس کو مطلع کیا، پولیس اہلکاروں نے انتہائی پھرتی سے میکڈونلڈ میں داخل ہوتے ہوئے اس نوجوان کو پیچھے سے دبوچ لیا، اس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر سب وے فائرنگ کا ملزم ہے جس نے شوٹنگ سے دو افراد کو قتل کر دیا جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے، دونوں کزنوں نے مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ پولیس اہلکار اس مبینہ ملزم کے پاس پہنچے تو اس کو ہتھکڑی لگا دی ، ملزم نے پولیس کے ساتھ کوئی مزاحمت نہیں کی اور ان کو آسانی سے گرفتاری دے دی ، ملزم نے اپنے جرم کے متعلق بھی پولیس سے کوئی باز پرس نہیں کی تھی۔