کینیڈا کے مشرقی صوبے نوواسکوٹیا میں فائرنگ سے16افراد ہلاک

0
242

 

مرنے والوں میں خاتون پولیس کانسٹیبل بھی شامل ، حملہ آور کا نام گیبریل وورٹ بتایا جا رہا ہے

ٹورانٹو (پاکستان نیوز)کینیڈا کے مشرقی صوبے نووا سکوٹیا میں ایک حملہ آور نے خاتون پولیس کانسٹیبل سمیت 16 افراد کو قتل کر دیا ہے۔اس واقعے کو کینیڈا کی تاریخ کے بد ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 51 برس کے حملہ آور کا نام گیبریل وورٹ مین ہے جس کا 12 گھنٹے تعاقب کیا گیا اور اتوار کی صبح اسے ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور واقعے کے بعد فرارہو گیا تھا اور اسے تلاش کیا جا رہا تھا، ایسے میں پولیس نے پورٹاپیک نامی قصبے میں فائرنگ کی آواز سنی اور اس کی وہاں موجودگی کا پتہ چلا اور اسے ہلاک کیا گیا۔پولیس کمشنر برینڈا لوکی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔نووا سکوٹیا پولیس کے کمانڈنگ افسر لی برجمین نے کہا ’جو کچھ ہوا ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے، مارے جانے والوں کے رشتہ دار برے وقت سے گزر رہے ہیں۔چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس کرس لیدر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش کا عمل اتوار کی صبح ختم ہوا جب اس کی لوکیشن کا پتہ چلا ، میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ وہ مر چکا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نووا سکوٹیا میں ہونے والے تشدد پر افسردہ ہیں اور وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کی دعا کرتے ہیں۔امریکہ کے مقابلے میں کینیڈا میں اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ وہاں اسلحہ خریدنے کیاتنی آزادی نہیں ہے۔یہ واقعہ کینیڈا میں ہونے والے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل 1989 میں مونٹریال میں ایک حملہ آور نے فائرنگ کر کے 14 طالبات کو قتل کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here