کیا موجودہ حالات میں لاک ڈاو¿ن نرم کرنا مناسب ہے؟

0
173

 

ریاست انڈیانا کے شہر اناپولس میں گورنر ہاو¿س کے باہر لاک ڈاو¿ن کے خلاف مظاہرہ کیا گیا

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلانے کے لئے کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے والے لاک ڈاو¿ن کو محفوظ طریقے سے بتدریج ختم کرنے فیصلے کو متعدد امریکی ریاستوں کے گورنر موجودہ صورت حال میں قابل قبول نہیں سمجھتے جبکہ بعض دوسری ریاستوں میں اس فیصلے کے مطابق پابندیاں بتدریج نرم کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ادھر بعض ریاستوں میں لاک ڈاو¿ن کو ختم کرنے کے لئے مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ اور لوگ اس خوف سے لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر لاک ڈاو¿ن ختم نہیں ہوا تو انہیں بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ لاک ڈاو¿ن کے بعد سے، امریکہ میں بیروزگاری کی سطح میں،، جو اس سے پہلے دو اعشاریہ پانچ پر آ گئی تھی، اب بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اور بے روزگاری کے معاوضے کے طلب گاروں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اور صدر ٹرمپ اسی لئے بتدریج ملک میں پابندیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاشی سر گرمیاں بحال ہو سکیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کم و بیش یہ ہی صورت حال پاکستان میں بھی درپیش ہے جہاں حکومت کا موقف یہ ہے کہ مکمل لاک ڈاو¿ن ملک کی پہلے سے کمزور معیشت کو تباہ کر دے گا اور بھوک اور بیروزگاری میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہو جائے گا۔ جب کہ اس کے برخلاف موقف رکھنے والوں کا استدلال ہے کہ مکمل لاک ڈاو¿ن نہ ہونے کی صورت میں وبا کنٹرول نہیں ہو سکے گی اور اس حوالے سے وفاق اور صوبہ سندھ میں جہاں حزب مخالف کی ایک پارٹی کی حکومت ہے شدید اختلافات ہیں۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here