نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس سے جہاں ہلاکتوں میں نمایاں کمی تو ہوئی ہے لیکن بچوں کی بڑی تعداد بھی کوویڈ کے ابتدائی مرض کا شکارہوگئی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 145بچوں میں کورونا کی ابتدائی علامات ظاہرہو گئی ہے ، نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے بتایا کہ 45بچوں میں کورونا کی علامات واضح طور پر ظاہر ہوئی ہیں جبکہ دیگر بچوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ، مجموعی طور پر 145بچے بیمار ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں زیر علاج ہیں ، امید ہے کہ جلد صحتاب ہو جائیں گے ۔