تاریخ میں پہلی مرتبہ اماراتی طیارے کی اسرائیل کی سرزمین پر لینڈنگ

0
156

ابوظہبی (پاکستان نیوز)تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات سے پہلی آفیشل پرواز ابوظہبی سے اسرائیل لینڈ کر گئی ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 16ٹن طبی امداد جس میں ادویات ، ماسک اور 10وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں جہاز کے ذریعے اسرائیل بھجوائے گئے ہیں ، امدادی جہاز غزہ میں مشرقی کنارے پر لینڈ کیا ، امدادی سامان بھیجنے کا مقصد کورونا سے متاثر افراد کی مدد کرنا اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔اسرائیل کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے بیکولے میدانوو نے کورونا کے حوالے سے امدادی سامان بھجوانے پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔اسرائیل بھیجے گئے متحدہ عرب امارات کے طیارے پر اتحاد ائیرلائن یا امارات کی نمائندگی کا کوئی لوگو موجود نہیں تھا ، جہاز بالکل بلینک سفید رنگ میں تھا ، سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے اماراتی امداد کو قبول کیا اور اس پر امارات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here