نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز بیانات دینے والے کیلی ریٹن ہائوس کی عدالت سے بریت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سفید فام افراد کو نفرت آمیز واقعات میں اسی طرح بری کیا جاتا رہا تو اس سے دیگر اقلیتوں میں غیر تحفظ کی فضا جنم لے گی ، تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن سفید فارم انتہا پسندوں کو قصور وار ہونے کے باوجود بری کردینا ملک کے انصاف کے نظام پر سوالات اٹھائے گا ۔ کیئر کے نیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے بتایا کہ عدلیہ کا تمام افراد کے ساتھ رویہ ایک جیسا ہونا چاہئے ناکہ مسلمانوں کو نفرت آمیزی پر سزا سنائی جائے اور سفید فام افراد کو نفرت آمیز ی پر بری کر دیا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے ، ہم عدالت اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ صورتحال مزید برداشت نہیں کی جائے گی ۔