بیروزگاری الائونس :افراد کی تعداد میںکمی

0
111

نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی کرونا ڈیلٹا وئیرنٹ کے کیسز میں اضافے کے باوجود مسلسل چوتھے ہفتے بے روزگاری الائونس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں 29 ہزار تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بے روزگار افراد کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، موجودہ ہفتے اس تعداد میں 29ہزار تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار سے 3 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے ، بیورو آف لیبر کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ 9 لاکھ 43 ہزار کے قریب نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جوکہ توقع سے زیادہ تھیں جس کی وجہ سے بے روزگاری الائونس سے استفادہ کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی نمایاں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ملک میں ری ٹیل سیلز کی شرح میں بھی 1.1 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ڈو جونز کے سروے کے مطابق جون کے مہینے میں ری ٹیل میں 0.7 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here