واشنگٹن ، سینٹ پال (پاکستان نیوز) منی سوٹا کے شہر مینا پولس کی شہری کونسل نے شہر کا محکمہ پولیس ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی، مذکورہ فیصلہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل اور بعد ازاں پولیس کا محکمہ ختم کرنے کے پرزور عوامی مطالبے پر کیا گیا ہے ، منیا پولس کی سٹی کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے چارٹر میں ترمیم کرنے کی تجویز منظور کرلی جس کے تحت شہر کا محکمہ پولیس ختم کردیا جائے گا۔دوسری طرف سفید فام پولیس کی جانب سے سیاہ فام امریکیوں کے خلاف افسوس ناک واقعات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ ، مظاہرین نے آج رات سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ توڑنے کا منصوبہ بنا لیا۔امریکی ایوان نمائندگان نے واشنگٹن کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کا مسودہ قانون منظور کردیا۔