میناپولس کے اسلامک سینٹر میں 50ہزار ڈالر کا ڈاکہ،ملزم کا سراغ نہ لگایا جا سکا

0
126

میناپولیس (پاکستان نیوز)جنوبی علاقے میں واقعہ توفیق اسلامک سینٹر میں 50 ہزار ڈالر کا ڈاکہ ، تاحال مجرموں کا سراغ نہ لگایا جا سکا ، کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز مینیسوٹا چیپٹر کے مطابق مشتبہ شخص نے مسجد میں گھس کر رقم چرائی اور 15 دروازوں کا نقصان بھی پہنچایا، کیئر منی سوٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیلانی حسین نے بتایا کہ توفیق اسلامک سنٹر میں ہونے والی چوری کو مسجد کی ویڈیو نگرانی کے ذریعے پکڑا گیا۔ یہ تقریباً 11:17 بجے شروع ہو ئی اتوار اور آدھی رات سے پہلے تک جاری رہی، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔جیلانی نے کہا کہ ہمیں مقصد کا علم نہیں ہے، لیکن ظاہر ہے کہ انہوں نے چندہ چرایا اور مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا،مشتبہ شخص پچھلے جم کے دروازے سے مسجد کے اندر آیا اور تمام کمروں میں نہیں تو زیادہ تر میں داخل ہوا، اس شخص نے متعدد سیفوں میں گھس کر پیسے بھی چرائے۔انہوں نے کہا کسی بھی مسجد کو نشانہ بنانا کمیونٹی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے، اور ہم اس سے انکار نہیں کرتے ہیں۔کیئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسجد میں توڑ پھوڑ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔محکمہ کے ترجمان، منیاپولس پولیس آفیسر گیریٹ پارٹن نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ افسران نے واقعے سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ پارٹن نے کہا کہ مسجد کے کیمروں میں قید ہونے والا شخص فی الحال واحد مشتبہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here