جی ڈی پی میں 2.4فیصد اضافہ

0
27

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ کی اکانومی میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے ، ڈی جی پی میں تاریخی 2.4 فیصد نے اضافے نے معیشت کو نئی جان دی ہے، بلومبرگ کی طرف سے کیے گئے سروے میں ماہرین اقتصادیات 1.8 فیصد کے لگ بھگ جی ڈی پی کی نمو کی توقع کر رہے تھے، یعنی 2.4 فیصد کی نمو ایک خوشگوار اضافہ تھی ، خاص طور پر دیگر حالیہ اعداد و شمار کے ساتھ جو مہنگائی میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔کامرس ڈیپارٹمنٹ کے اعدادوشمار امریکی معیشت میں مضبوطی کی تازہ ترین علامت ہیں، اور یہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس سال کے آخر میں آنے والی “ہلکی کساد بازاری” کی مارچ کی پیشین گوئی کو تبدیل کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ذاتی کھپت کے اخراجات (PCE) قیمت کا اشاریہ دوسری سہ ماہی میں 2.6 فیصد بڑھ گیا، جو کہ پہلی سہ ماہی میں 4.1 فیصد تھا۔سینٹر فار اکنامک اینڈ پالیسی ریسرچ کے ساتھ ماہر اقتصادیات ڈین بیکر نے کہا، “غیر زرعی کاروبار کے لیے ویلیو ایڈڈ میں 2.4 فیصد اضافہ، مجموعی گھنٹوں کے لیے قریب فلیٹ انڈیکس اور خود روزگار میں کمی کا مطلب دوسری سہ ماہی میں مضبوط پیداواری نمو ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here