غیرقانونی تارکین کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

0
65

واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS)اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے غیرقانونی تارکین کے لیے نئی رہنمائی جاری کر دی ہیں ،پوری دنیا میں غیرقانونی تارکین بے یقینی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ڈی ایچ ایس بے وطنی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ان افراد کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔اس تاریخی قدم کے ساتھ، بے وطن افراد کو امیگریشن تحفظات اور فوائد کے لیے درخواست دینے کا موقع دیا جائے گا جس کے وہ اہل ہیں۔یوایس امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیرقانونی تارکین کو قانونی دائرے میں شامل ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے جس کے لیے وہ درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ، نئے طریقہ کار کے تحت خصوصی طور پر تربیت یافتہ USCIS اہلکار فیصلہ کرنے والے افسر کو ایک مشاورتی رپورٹ فراہم کریں گے جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ افسر کسی فرد کی درخواست کے بارے میں فیصلے کرنے میں نہ صرف آزاد ہوگا بلکہ یہ نئی رہنمائی دستاویزات یا شواہد کی مثالیں بھی فراہم کرتی ہے جس سے USCIS افسران کو یہ تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا USCIS مقاصد کے لیے غیر شہریوں کو بے وطن تصور کیا جا سکتا ہے۔اس اپ ڈیٹ کو لاگو کرنے سے یو ایس سی آئی ایس کو لوگوں کے اس کمزور گروپ کے بارے میں مزید جامع اور درست ڈیٹا اکٹھا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کا تخمینہ ہے کہ امریکہ میں تقریباً 218,000 غیرقانونی لوگ مقیم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here