نیویارک (پاکستان نیوز)ملعون سلمان رشدی نے حملے کے بعد پہلی تصویر شیئر کردیاسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف ملعون سلمان رشدی نے چاقو حملے کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دی۔ امریکی میگزن نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملعون سلمان رشدی کی حملے کے بعد تصویر شیئر کی۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے کہا کہ حملے کے بعد مجھے لکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں لکھنے بیٹھتا ہوں لیکن لکھ نہیں پاتا، ایک دن کچھ لکھتا ہوں پھر اگلے دن اس کو میٹا دیتا ہوں۔ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ جو بھی لکھتا ہوں وہ ردی کا مجموعہ لگتا ہے، میں ابھی تک اس حادثے سے باہر نہیں نکل پایا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں امریکی ریاست نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ نے تصدیق کی تھی کہ امریکی ریاست نیویارک میں ہونیوالے حملے کی وجہ سے سلمان رشدی کی ایک ا?نکھ ضائع اور وہ ایک ہاتھ کے استعمال سے محروم ہو گئے ہیں۔