الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

0
88

پیرس(پاکستان نیوز) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے ) نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور استعمال کے رجحان میں اضافے کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی آئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق تین ماہ کے دوران تیل کی طلبمیں سالانہ شرح نمو 7 لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ رہی جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد تیل کی طلب میں سب سے کم اضافہ تھا۔ تیل پیدا اور برآمد کرنے سے کم اور والے ممالک کی تنظیم او پیک کے سیکرٹری جنرل پیشم الغیث نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب میں اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ دنیا بھر سفر اور سیاحت کے شعبے میں بحالی کی وجہ سے تیل کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here