واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کی امریکا میں داخلے کے حوالے سے ممانعت کی پابندی ختم کردی ، پابندیاں سابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس اپریل میں نافذ کی تھی، بائیڈن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا اس پابندی سے امریکہ کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے ، امریکہ میں ہجرت کرنے والے افراد کا داخلہ رک گیا تھا۔