نیو جرسی سے سیم خان ، نیویارک سے یونائیٹڈگروپ کے ضمیر خان اور شکاگو سے راجہ محمد یعقوب صدر منتخب ہوگئے ، پاکستان نیوز کی تمام کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد
نیوجرسی(پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی جمہوری انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس میں ابتدائی نتائج کے مطابق نیو جرسی سے سیم خان ، نیویارک سے یونائیٹڈ گروپ کے ظمیر خان نے میدان مار لیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں صدارتی امیدوار سیم خان اور ان کے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سیم خان کے مطابق نیوجرسی سٹیٹ میں پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹوں میں سے ان کے حق میں 170سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔ نیوجرسی سٹیٹ کے لئے صدر کے عہدے کے لئے سیم خان کے ساتھ ساتھ جو دیگر عہدیداران منتخب اور نامزد ہوئے ہیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیم خان نے کہا کہ شکر ہے کہ ہم جیت گئے ، ہماری جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، ہم ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں ، مل کر کام کریں گے ، ان میں ساجد ہ ارشد سینئر وائس پریذیڈنٹ ، احمد شاہین جنرل سیکرٹری ، عرفان محمود ایڈیشنل سیکرٹری ،انیلہ سیکرٹری ویمن سیکرٹری ، بصیر احمد انفارمیشن سیکرٹری، محمد وسیم بٹ فنانس سیکرٹری، عدنان بشیریوتھ کوارڈی نیٹر شامل ہیں۔ نیوجرسی سٹیٹ انٹرا پارٹی الیکشن میں سیم خان کے پینل کی کور کمیٹی ممبرز، ایڈوائزی بورڈ اور سپورٹرز میں رضوان طالب،جاوید صابر، علی ذوالفقار ، آصف صدیقی ، خیام شاکر، احسن فاروقی، خورشید بھلی ، راو شوکت ،ا سلم ڈھلوں ، ذیشان اشرف،ارشد شیخ (کوارڈی نیٹر)،ابراہیم،طارق عزیز ، متین عباس، حنان ارشد، حمزہ ارشد سمیت دیگر شامل تھے جبکہ شعبہ خواتین میں ثمینہ خان ، انیلہ نقوی ، وحیدہ سہیل ، شاہین جیلانی ، انیس خان ، نزہت احمد، گلش اعوان ، فرینا انصاری ، افشاں راٹھور، شبانہ عابد، مصباح اختر، تہذینا حسن سمیت دیگر شامل تھیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نیو جرسی میں رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 224 ہے اور ان میں سے 112ارکان کی کامیابی کے لئے حمایت حاصل کرنا ضروری تھی جو کہ سیم خان نے حاصل کرلی۔ سیم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے پینل کے تمام ساتھی ان کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے الیکشن میں انہیں ووٹ دئیے اور ان کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ختم ہو گئے ہیں ، اب ہم سب کو متحد ہو کر مل کر کام کرنا ہوگا اور عمران خان کے وڑن کو آگے بڑھانا ہوگا۔ سیم خان کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی ہی نہیں بلکہ یو ایس اے کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ایک عرصے سے امریکی قومی ، ریاستی و علاقائی سیاست میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ انٹر فیتھ کے حوالے سے بھی انہوں نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے گزشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کے دورہ واشنگٹن اور اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ ساز ریلی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ نیوجرسی میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے سیم خان اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام پاکستان ڈے پریڈ ، کا شمار ، پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کے فلیگ شپ ایونٹس میں ہوتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی سمیت یو ایس اے کے ساتھیوں کی جانب سے سیم خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔سیم خان پاکستان کے ساتھ بھارتی کمیونٹی میں بھی یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔نیویارک میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ نے میدان مار لیا اور ظمیر خان نے سخت مقابلے کے بعد اپنے حریف انصاف گروپ کے امجد نواز کو صرف 10ووٹوں کے مارجن سے شکست دی ، ظمیر خان نے 368او ر امجد نواز نے 358ووٹ حاصل کیے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظمیر خان نے کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ، ہم سب کی محنت رنگ لے آئی ہے ، الیکشن میں مقابلے کے بعد اب ہم سب دوبارہ ایک فیملی کی طرح اکٹھے ہوگئے اور مل کر پارٹی کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے ، یاد رہے کہ یونائٹیڈ گروپ میں شاہد رانجھا نائب صدر اور رضا دستگیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف شکاگو کے تنظیمی انتخابات 13، مارچ کو مقامی دفتر میں منعقد ہوئے، اوورسیز قیادت کے زیر ہدایت منعقدہ انتخابات میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جس کی توثیق کرتے ہوئے مطلوبہ نوٹیفیکیشن مرکزی قیادت کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، بلا مقابلہ منتخب ہونےوالے عہدیداران میں راجہ محمد یعقوب صدر، میاں ثقلین جنرل سیکرٹری، سید علی بختیاری نائب صدر، یاسین چوہان فنانس سیکرٹری اور شفیق احمد ایڈیشنل سیکرٹری شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر راجہ محمد یعقوب نے اراکین کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائد پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کے منشور و اہداف کی تکمیل کیلئے تمام توانائیاں صرف کرینگے، انہوں نے اس موقع پر ساتھیوں سے مکمل اتحاد و اخوت کی اپیل کرتے ہوئے تحریک مخالف گروہ کی مذمت کی اور واضح کیا کہ اس گروہ کا کوئی فرد بھی تنظیم اک رکن نہیں، نہ ہی انہوں نے قیادت کی ہدایات کے مطابق رکنیت حاصل کی،ا نہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے مطلوبہ رکنیت سازی سے 30 فیصدزائد رکن بنائے، راجہ یعقوب نے چیپٹر کی ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا جن میں خواتین، یوتھ، اسپیشل ایونٹ، ہیلتھ کمیٹیاں اور بزنس کونسل وغیرہ شامل ہیں۔ راجہ یعقوب کے علاوہ دیگر منتخب عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔پاکستان نیوز تمام کامیاب امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھر کی دیگر ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔