کرونا وائرس کے باعث Millanus.com کی 25”ویں تقریب رشتہ “ملتوی

0
154

 

نئی تاریخ کا اعلان حالات بہتر ہوتے ہی فوری طور پر کیا جائےگا، بانی ملن جمال محسن

نیویارک(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونےوالی عالمی صورتحال کے مد نظر millanus.com کی ٹیم نے اپنی 25 ویں تقریب رشتہ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ملن کے بانی اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے تقریب میں شرکت کیلئے پہلے ہی رجسٹریشن کروا لی تھی ان سب کو مکمل فیس واپس کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برسوں میں ملن کی کوئی تقریب اعلان کے بعد کبھی منسوخ نہں ہوئی لیکن انسانی جان اور صحت کی سیفٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے پہلی بار تقریب کو فی الحال منسوخ کیا جا رہا ہے نئی تاریخ کا اعلان ملن کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائےگا۔ www.millansu.com ۔ ملن یو ایس ڈات کام گزشتہ تیرہ برسوں سے امریکہ کے مسلمانوں کیلئے باقاعدگی کےساتھ ہر سال دو مرتبہ تقریب رشتہ ایک خوبصورت بینکوئٹ ہال میں منعقد کرتی ہے دور دور کی ریاستوں سے آنے والے سنگل تعلیم یافتہ نوجوان ملن پلیٹ فارم پر لائیو اپنے عقیدے کےد وسرے سنگل نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہیں اب تک ملن کے توسط سے دو ہزار سے زائد نوجوانوں کا ملن کرایا جا چکا ہے اور بے شمار شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here