دنیا بھر میں کورونا سے 29کروڑافراد متاثر

0
131

جنیوا(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے 28 کروڑ 97 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 54 لاکھ 57 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 28کروڑ97 لاکھ 14 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 54 لاکھ 57 ہزار331 افراد جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ 89 ہزار 82افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 95 ہزار 275 ہو گئی۔وائرس کے3 کروڑ 6 ہزار 193 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here