تحریک انصاف شکاگو کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے مرحوم بانی رہنما ”نعیم الحق“ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد

0
241

 

پی ٹی آئی کے رہنماﺅں و اراکین کے علاوہ کمیونٹی کی بھرپور شرکت، وزیراعظم کے دیرینہ رفیق و معاون خصوصی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، نعیم الحق کی وفات سے ہونےوالا خلاءمشکل سے ہی پورا ہوگا، راجہ محمد یعقوب

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف شکاگو کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے بانی رکن، وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ رفیق و معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اتوار 23 فروری کو پی ٹی آئی کے دفتر واقع دیوان ایونیو پر قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداران و اراکین، ہمدردوں کے علاوہ کمیونٹی کے مختلف شعبوں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قرآن خوانی اور مرحوم نعیم الحق کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اور لواحقین و پارٹی اراکین عہدیداران کو صبر جمیل کی دعا کی گئی، دریں اثناءاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد یعقوب و دیگر عہدیداران نے مرحوم نعیم الحق کی شخصیت اور تحریک کیلئے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور واضح کیا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونےوالا خلاءعرصہ تک پُر نہیں ہو سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here