تنخواہیں بڑھانے کے خواہشمند 4ملین سے زائد افراد نے ملازمتیں چھوڑ دیں

0
108

لاس اینجلس (پاکستان نیوز) ملک میں ملازمتیں چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اس مہینے 4.4 ملین افراد نے اپنی ملازمت چھوڑ دی جوکہ ملک کی افرادی قوت کا تقریباً 3 فیصد ہے۔ یہ اگست میں 4.3 ملین سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملازمتیں چھوڑنے والے زیادہ تر افراد زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کررہے تھے ، امریکی زیادہ خرچ کر رہے ہیں اور معیشت بڑھ رہی ہے، اور آجروں نے رفتار برقرار رکھنے کے لیے ملازمتیں بڑھا دی ہیں تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی مزدوروں کے لیے زیادہ تر تنخواہوں کے فوائد کو ختم کر رہی ہے۔ جب لوگ اپنی ملازمتوں کو چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں تو لوگوں کی اکثریت بڑے عہدوں کو مطالبہ کر رہی ہوتی ہے ۔آن لائن کمپنی ایمیزون ایک لاکھ پچیس ہزار مستقل ڈرائیوروں اور گودام ملازمین کی خدمات حاصل کر رہا ہے اور 18 اور 22 ڈالر فی گھنٹہ کے درمیان تنخواہوں کی ادائیگی کر رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here