اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے شہری آبادی میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں سالانہ 3.65 فیصد شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہو جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی شرح آبادی 2.55 فیصد ہے اور شہری آبادی 93.8 ملین ہو چکی ہے،1981 کے بعد شہری آبادی 4 گنا بڑھ چکی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے لیے سمت متعین کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کے مقابلے پاکستان کی معاشی حالت غیر یقینی ہے۔ اے ڈی بی نے کہا کہ 2020 سے 2021 کے دوران آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی تھی۔