اسلام آباد(پاکستان نیوز) حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل بانڈ سکوک کے اجرا کے ذریعے کامیابی سے 1 بلین امریکی ڈالر حاصل کر لئے۔ ایشیا، مشرق وسطی، یورپ اور امریکہ کے سرکردہ عالمی سرمایہ کاروں نے آرڈر بک میں حصہ لیا۔ حکومت کے نئے قائم کردہ ‘ٹرسٹ سرٹیفکیٹ ایشونس پروگرام’ کے تحت یہ پہلا اجرا ہے اور 7 سال کی میچورٹی کے ساتھ بین الاقوامی سکوک جاری کیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کو مختصر نوٹس پر مارکیٹ تک پہنچنے کی سہولت دے گا۔