نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت شدید تنقید اور تمسخر کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے این بی اے فائنلز کے تیسرے میچ کے دوران اپنے خلاف ہونے والی شدید نعرے بازی اور ہوٹنگ کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ 79 سالہ سابق صدر میڈیسن اسکوائر گارڈن میں باسکٹ بال میچ دیکھنے پہنچے تھے جہاں ان کے اپنے ہی آبائی شہر کے عوام نے اسکرین پر ان کا چہرہ نمودار ہوتے ہی زبردست طریقے سے بو کہہ کر نعرے بازی شروع کر دی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس شرمناک صورتحال کے باوجود ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف اپنے حق میں نعرے سنے جو کہ بہت پرجوش اور شاندار تھے۔ ان کے اس عجیب و غریب بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کا شدید مذاق اڑایا اور انہیں ایک خیالی دنیا کا باسی قرار دیا۔ مختلف مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ یا تو جان بوجھ کر لوگوں کو اشتعال دلانے کے لیے ایسا کہہ رہے ہیں یا پھر وہ ذہنی طور پر حقیقت تسلیم کرنے کی صلاحیت سے بالکل محروم ہو چکے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کے اس رویے کو شدید نرگسیت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کسی بھی امریکی رہنما نے اپنی خفت مٹانے کے لیے بچوں کی طرح ایسی خود غرضانہ باتیں نہیں کیں۔ ناقدین کے مطابق سابق صدر کا یہ ردعمل ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ وہ جھوٹ کی دنیا میں رہتے ہیں جہاں وہ صرف اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں۔











