واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے تیل اور گیس کی پیداوار کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے، جس کے بعد امریکا دنیا میں تیل اور قدرتی گیس کا سب سے بڑا پیدا کنندہ ملک بن گیا ہے۔اور عالمی سطح پر امریکا کی توانائی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم اور مضبوط ہو گئی ہے۔








