پاکستان کوتنہا کرنا امریکہ کیلئے زیادہ نقصان دہ :ا سکالرز

0
285

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی سکالرز نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو ایک دوسرے کے مفادات کے ساتھ ساتھ باہمی احترام پر مبنی ایسے عملی تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کی ضرورت ہے جس میں زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ لالچ یا دھمکیوں کے نتیجے میں پاکستان کی اسٹریٹجک سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹڈی گروپ (پی ایس جی ) واشنگٹن سے وابستہ جنوبی ایشیائی امور کے ایک درجن امریکی سکالرز کی تیار کردہ رپورٹ میں امریکی پالیسی سازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے ملک سے تعلقات ترک کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں تین اہم خطے یعنی جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقی وسطیً شامل ہوں اور جس کی سرحدیں چین اور ایران سے منسلک اور روس کے قریب ہوں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سمجھنا ہو گا کہ پاکستان اور امریکہ ‘افغانستان کو مختلف نظروں سے دیکھتے رہے گے لیکن وہاں امن برقرار رکھنے اور اس کے عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں تعاون کرسکتے ہیں۔ مصنفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات اس صورت میں فائدہ مند ہوں اے اگر یہ پاکستان کی پالیسیوں ، خواہشات اور عالمی نقطہ نظر کے حقیقت پسندانہ جائزے پر مبنی ہوں۔ رپورٹ میں واشنگٹن کو یاد دلایا گیا ہے کہ پاکستان کوتنہا کرنا یا تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ تعاون کو معمول پر لانا امریکہ کے قومی مفاد میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here