نئی کورونا ’ویکسین 90 فیصد موثر‘

0
154

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) دوا ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مل کر ایک ویکسین تیار کی جو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے 90 فیصد تک مو¿ثر ہے۔ اس ویکسین کا تیسرا تجرباتی مرحلہ فی الحال جاری ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کمپنیوں نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں وائرس سے بچاو¿ کے لیے ویکسین کے اثرات پہلی خوراک کے 28 اور دوسری خوراک کے سات دن بعد دیکھے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مہیا کرنے اور اس عالمی وبا کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز بھی بھر گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ فائزر نے کہا ہے کہ وہ توقع کر رہا ہے کہ 2020 میں 50 ملین ویکسین کی ڈوز دنیا بھر میں فراہم کرے جبکہ 2021 میں 1۔ 3 عرب ویکسین کی خوارکیں فراہم کی جائیں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین جلد آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here