لندن میں بھارتی سفارت خانے پر سکھوں نے خالصتان کا جھنڈا لہرا

0
192

لندن(پاکستان نیوز) انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں انڈین سفارت خانے سے خالصتان کے حامی مظاہرین نے انڈیا کا جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا جس کے بعد دہلی میں برطانیہ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اتوار کو لندن میں امرت پال سنگھ کے خلاف پولیس کریک ڈان پر ان کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ انڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لندن میں انڈین سفارت خانے سے برطانوی سکیورٹی کے مکمل طور غیرموجودگی پر وضاحت طلب کی گئی، برطانوی سفیر کو ویانا کنونشن کے تحت برطانیہ کی بنیادی ذمہ داری کی یاد دہانی کروائی گئی۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں مظاہرین کو انڈین سفارت خانے پر چڑھ کر انڈیا کا جھنڈا اتارتے اور خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے انڈین سفارت خانے اور اس کے عملے کی سکیورٹی کے حوالے سے بے توجہی ناقابل قبول ہے۔ انڈین ریاست پنجاب میں پولیس نے علیحدگی پسند سمجھے جانے والے 30 سالہ سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ جالندھر میں ان کے 78 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امرت پال سنگھ کا نام گذشتہ مہینے خبروں میں اس وقت آیا جب تلواروں، چھریوں اور بندوقوں سے لیس افراد نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس کا مقصد سکھ رہنما کے ایک ساتھی کو چھڑانا تھا جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here