چاند پر سیٹلائٹ بھیجنے کا مشن، 8 ممالک میں سے پاکستان کو موقع کیسے ملا؟

0
99

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان کا چاند پر پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو 3 مئی کو چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہو گا جو کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔ اس دوران سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جو چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے ہی حاصل کی جائیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر کی مدد سے چاند کی سطح کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ مشن سے پاکستان کے سپیس پروگرام کو بھی وسعت ملے گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور آئی کیوب کیو مشن کی ٹیم کے کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق ان کے ادارے نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل سپیس ایجنسی سپارکو کے ساتھ مل کر آئی کیوب سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ آئی کیوب کیو دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوں گے۔ ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد آئی کیوب کیو کو چینگ 6 مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here